لکڑی چوری ، ٹرانسپورٹ آفیسر کیخلاف انکوائری کی سفارش

 لکڑی چوری ، ٹرانسپورٹ آفیسر کیخلاف انکوائری کی سفارش

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہائالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں لکڑی باہر لے جانے کے معاملے پر ٹرانسپورٹ آفیسر محمد اکرم کے خلاف مزید تحقیقات کی سفارش کر دی گئی ہے ۔۔۔

سیکیورٹی آفیسر کی ابتدائی رپورٹ میں سرکاری لکڑی کی مبینہ نقل و حرکت، گیٹ پاس پیش نہ کرنے اور لکڑی کی ملکیت سے متعلق مختلف مؤقف سامنے آنے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ ریذیڈنٹ آفیسر نے معاملے کی مزید تحقیقات اور ضابطے کے مطابق کارروائی کے لیے رجسٹرار کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 17 اکتوبر 2026ء کو صبح تقریباً 9 بجے یونیورسٹی کا سرکاری ڈالا نمبر 2441 گیٹ پر پہنچا، جس میں چار سے پانچ من لکڑی موجود تھی۔ سیکیورٹی عملے نے ڈرائیور ارشاد حسین شاہ سے لکڑی باہر لے جانے کا اجازت نامہ اور گیٹ پاس طلب کیا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ ٹرانسپورٹ آفیسر کے حکم پر لکڑی لے جا رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ آفیسر بعدازاں گیٹ پر پہنچے اور مؤقف اختیار کیا کہ لکڑی ان کی ذاتی ملکیت ہے اور اسے آرے پر لے جایا جا رہا ہے ۔ تاہم لکڑی باہر لے جانے کے لیے مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کیے جانے پر معاملے کی مزید جانچ کی سفارش کی گئی۔ریذیڈنٹ آفیسر نے رجسٹرار کو بھیجے گئے مراسلے میں گیٹ پر موجود عملے کے بیانات، لکڑی کی ملکیت سے متعلق ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کو اہم قرار دیا ہے ۔ ان شواہد کی مدد سے لکڑی کی ملکیت اور واقعے کی اصل صورت حال واضح کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...