کمشنر کا الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ، حادثے کے زخمیوں کی عیادت
علاج اور ادویات کی فراہمی میں لواحقین کو مشکلات نہیں ہونی چاہئیں: ڈاکٹر عمران
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اور موٹروے پر ساہیانوالہ کے قریب کار اور کوسٹر کے تصادم میں زخمی ہونے والے زیرِ علاج افراد کی عیادت کی۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے افسوس ناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔کمشنر نے ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زیرِ علاج زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی امداد فراہم کی جائے اور ان کی صحت یابی تک خصوصی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے اور ان کے لواحقین کو علاج یا ادویات کے حصول کے سلسلے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ہسپتال انتظامیہ تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ زخمیوں کو بہتر علاج میسر آ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments