نہم رزلٹ،30ہزار پرائیویٹ طلبہ نے ڈاؤن لوڈ نہیں کیے

 نہم رزلٹ،30ہزار پرائیویٹ طلبہ نے ڈاؤن لوڈ نہیں کیے

بورڈ کا سکولوں کے سربراہان کو فوری ڈاؤن لوڈ کرکے طلبہ تک پہنچانے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی ہدایت پر میٹرک جماعت نہم فرسٹ اینول 2026ء کے رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک بھجوانے کے بجائے آن لائن کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو سہولت فراہم کرنا اور رزلٹ کارڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنانا ہے ۔کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا عتیق الرحمن کے مطابق نہم جماعت کے سالانہ امتحان 2026ء کے رزلٹ کارڈز بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، تاہم دفتری معلومات کے مطابق تقریباً 1300 تعلیمی اداروں اور 30ہزار پرائیویٹ طلبہ و طالبات نے تاحال اپنے رزلٹ کارڈز ڈاؤن لوڈ نہیں کیے ۔انہوں نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ طلبہ و طالبات کے رزلٹ کارڈز اپنے ادارہ جاتی پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں، جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk سے اپنے رزلٹ کارڈز ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...