سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

سی پی او کی کھلی کچہری،  مسائل کے حل کیلئے احکامات

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان اختر فاروق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے انہیں اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا۔۔۔

 سی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں میرٹ پر حل کرنے کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے۔ اور انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے پولیس کے دفاتر سب کے لیے کھلے ہیں۔ کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے اپنے مسائل توجہ سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...