رانگ پارکنگ ،ون وے خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت

رانگ پارکنگ ،ون وے خلاف  ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت

ملتان (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر نے پولیس لائنز آڈیٹوریم میں ٹریفک سٹاف کے لیے خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔۔

سی ٹی او نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی، سگنل والے چوکوں پر لین اور لائن ڈسپلن یقینی بنانے اور ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کی پابندی کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے ٹریفک سٹاف کو دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے ، شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ٹریفک قوانین پر بلاامتیاز عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...