سنی ورکرز کنونشن، ڈویژن سے بھر پورشرکت ہوگی : رہنما
عقیدہ ختم نبوت، عظمت صحابہ اور ناموس رسالت پر خطابات ہونگے :پریس کانفرنس
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے زیر اہتمام سنی ورکرز کنونشن انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ، کالا شاہ کاکو لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ کنونشن میں عقیدہ ختم نبوت، عظمت صحابہ و اہل بیت، ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے موضوعات پر خصوصی خطابات ہونگے جبکہ صوبہ بھر سے جماعت کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل، ضلعی اور سٹی رہنماؤں حاجی محمد یعقوب چشتی، صاحبزادہ حافظ محمد عدیل عارف، ضلعی امیر حافظ محمد رفیق قادری، آرگنائزر مولانا حافظ محمد فیاض الحسن صدیقی اور دیگر نے ضلعی دفتر انوار المساجد، پاپولر نرسری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں نے کنونشن میں شرکت اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments