بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان؛ قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ

 بھکاریوں کی بھرمار، شہری پریشان؛ قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ

چوراہوں، بازاروں، ہسپتالوں میں بھکاریوں کے گروہوں کی موجودگی پر تشویش

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور متعلقہ اداروں کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں دیتیں۔ مختلف علاقوں میں مردوں، خواتین اور بچوں پر مشتمل بھکاری گروہ شہریوں سے مختلف طریقوں اور حیلے بہانوں کے ذریعے رقم طلب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض افراد روزانہ مخصوص مقامات پر موجود رہتے ہیں، جس سے پیشہ ورانہ گداگری کے منظم ہونے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بعض بھکاریوں کی شناخت اور کوائف واضح نہ ہونے کے باعث ان کی جانچ پڑتال مشکل ہو جاتی ہے ۔ بعض افراد گھروں تک بھی پہنچ جاتے ہیں، جس سے بالخصوص گھروں میں موجود خواتین اور بچوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...