نہری پانی چوری کرنیوالے 8افراد کے خلاف مقدمات
نشاط آباد کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار کی ٹیموں نے کارروائیاں کیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔تھانہ نشاط آباد کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران آٹھ افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments