سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں ہوگی
40 انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس جاری، ملک بھر سے علمائے کرام، کارکنان کی شرکت متوقع
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی زعماء و اکابرین مولانا اللہ وسایا، نائب امیر مرکزیہ، مولانا صاحبزادہ عزیز احمد، ناظم اعلیٰ، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا حافظ محمد انس، مولانا توصیف احمد، منتظم اعلیٰ، اور مولانا عبدالحکیم نعمانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس 29 اور 30 اکتوبر کو مرکز ختم نبوت، مسلم کالونی چناب نگر میں امیر مرکزیہ مولانا حافظ پیر ناصر الدین خاکوانی کی سرپرستی میں منعقد ہوگی۔منتظمین کے مطابق کانفرنس کے انتظامی و تنظیمی امور کو احسن انداز میں مکمل کرنے کے لیے چالیس شعبہ جات پر مشتمل ورکنگ کمیٹیوں کے اجلاس تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ متعلقہ کمیٹیوں کے ارکان باہمی مشاورت، تبادلۂ خیال اور تفویض کردہ ذمہ داریوں کا جائزہ لے کر انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، تاکہ کانفرنس کے دوران نظم و ضبط اور انتظامی رابطہ کاری برقرار رکھی جا سکے ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے اسلامیانِ پاکستان، کارکنان و مبلغینِ ختم نبوت اور دعوتی و تبلیغی وفود قافلہ در قافلہ شرکت کریں گے ، جبکہ مختلف علاقوں سے کارکنان اور وفود کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments