پانی فروخت کر نیوالے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پانی فروخت کر نیوالے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ملزمان نے پانی فروخت کرنے سے منع کیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پانی فروخت کرنے والے شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں ثاقب نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ پانی فروخت کر رہا تھا کہ اس دوران ملزمان نے اسے قابو کر لیا اور پانی فروخت کرنے سے منع کرنے لگے ۔ جبکہ اس دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...