جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
کشمیریوں کی جدوجہدو قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت:مقررین
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے بنیادی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے ۔ دیگر مقررین نے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments