سابقہ رنجش ، خاتون کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کرکے سابقہ رنجش کی بناء پر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے بشیراں بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments