کاروباری تعلقات میں شہری سے لاکھوں روپے کا فراڈ

کاروباری تعلقات میں شہری سے لاکھوں روپے کا فراڈ

دلبر نے لاکھوں روپے کا سامان بطور امانت رکھوایا تھا ، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں دلبر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس کاروباری تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان سپلائی کے لئے بطور امانت رکھوایا گیا۔ جو ملزم نے سپلائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...