سیاستدانوں کی لڑائی سے ملکی مسائل میں اضافہ ہو گا : شہری

سیاستدانوں کی لڑائی سے ملکی  مسائل میں اضافہ ہو گا : شہری

کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا ) شہریوں نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی آپس کی لڑائی ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔ سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔

 ایوانِ پارلیمنٹ میں جب اجلاس ہوتا ہے تو عوامی مسائل اور مشکلات پر گفتگو کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔ کسی عوامی نمائندے نے کبھی 24 کروڑ عوام کے مسائل پر بات نہیں کی۔ حکومت اور اپوزیشن صرف اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، غربت اور بجلی، گیس و پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے کوئی بھی جماعت بات کرنے کو تیار نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...