جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں سکیورٹی موک ایکسرسائز کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں سکیورٹی موک ایکسرسائز کا انعقاد

مقصد سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور ہنگامی صورتحال میں ردعمل دیکھنا تھا

فیصل آباد( سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد (GCUF) کے اولڈ کیمپس میں مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے سکیورٹی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ چیف سیکیورٹی آفیسر ڈاکٹر کاشف ارشاد کی نگرانی میں ہونے والی اس مشق کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری ردعمل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور دیگر افراد کی حفاظت کے لیے مؤثر سکیورٹی انتظامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مسلسل تربیت نہایت ضروری ہے ۔ ایسی مشقیں سکیورٹی اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے ، بروقت فیصلے کرنے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں مربوط ردعمل یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی نظام کو مزید بہتر بنانے ، تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...