پپلا کے انتخابات میں شاہین کے نشان پر مہر لگائیں، پروفیسر فائزہ رعنا اور پروفیسر انجم جیمز پال
سمندری (نمائندہ دنیا ) صدر پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب (پپلا) اور آئندہ انتخابات میں امیدوار برائے صدر پنجاب پروفیسر فائزہ رعنا اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات پنجاب پروفیسر انجم جیمز پال نے کہا ہے
کہ 12 نومبر کو ہونے والے پپلا انتخابات میں اساتذہ کرام اتحاد اساتذہ پاکستان کی سابقہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی نشان شاہین پر مہر لگا کر اپنے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ قیادت نے پروفیسر کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments