علامہ اقبال کے افکار نوجوان وکلاء کیلئے مشعلِ راہ :جویریہ اکرم ایڈووکیٹ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جویریہ اکرم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی عملی زندگی، وکالت اور قومی و ملی جدوجہد نوجوان وکلاء کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔
علامہ اقبالؒ کے افکار، کردار اور اصول آج بھی نوجوان نسل بالخصوص وکلاء برادری کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ نوجوان وکلاء کو چاہیے کہ وہ علامہ اقبالؒ کے نظریات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے قانون کی سربلندی، انصاف کی فراہمی اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments