علامہ اقبالؒ کے افکار کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا، چودھری شاہد اقبال گجر
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، خودداری، اتحاد اور آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اقبالؒ کے افکار و نظریات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے نوجوان نسل میں علم، کردار، محنت اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔ یہی شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کا حقیقی طریقہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments