شورکوٹ چھاؤنی:العثمان آئیڈیل سکول میں یوم اقبال کی پروقار تقریب
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا )نجی تعلیمی ادارے العثمان آئیڈیل سکول میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور اپنی تقاریر میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ساجد اشرف گجر نے کہا یوم اقبال ہمیں اتحاد، یکجہتی اور ملی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے ۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو سمجھتے ہوئے ان پر عمل کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments