فیڈمک سے ملحقہ دیہات کے قدیمی راستوں کی بحالی پر غور

فیڈمک سے ملحقہ دیہات کے قدیمی راستوں کی بحالی  پر غور

متبادل سڑکوں کی تعمیر کی تجویز،ملحقہ دیہات کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

بلوچنی (نمائندہ دنیا )فیڈمک سے ملحقہ دیہات کے قدیمی راستوں، آبی گزرگاہوں، سیم نہروں اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے فیڈمک کے مرکزی ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اور جنرل سیکرٹری ضلع فیصل آباد آزاد علی تبسم نے کی۔ اجلاس میں چک نمبر 134، 135، 136، 152، 157، 158، 159، 160 اور 161 سمیت ملحقہ دیہات کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم پی اے آزاد علی تبسم نے فیڈمک انتظامیہ کو تجویز دی کہ دیہات کے راستے بند کرنے سے قبل متبادل سڑکیں تعمیر کی جائیں، آبی گزرگاہوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ، سیکیورٹی گیٹس سے آمدورفت کا آسان طریقہ کار وضع کیا جائے اور مخصوص راستوں کے لیے سیکیورٹی پاسز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے سیم نہروں میں فیکٹریوں کا غیر ٹریٹ شدہ کیمیائی پانی اور فضلہ چھوڑنے سے زمینداروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے پر بھی زور دیا۔اجلاس میں بوٹیانوالہ اور نیپالکے کے درمیان ریلوے پھاٹک، مترانوالی اور بکھڑے والی جبکہ صوبے چک اور بانگے چک کے درمیان نئی رابطہ سڑکوں کی تعمیر، کاشتکاروں کے لیے نہری کھالوں کی صفائی، مترانوالی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور چک جھمرہ میں انٹرچینج کی تعمیر کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...