خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ میں ختم بخاری شریف، دستاربندی

خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ میں ختم بخاری شریف، دستاربندی

درس نظامی مکمل کرنے والی 3 ،حفظ قرآن کی تکمیل کر نیوالی 10 طالبات کی دوپٹہ پوشی

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ ماموں کانجن کے زیر اہتمام جامع مسجد بلقیس مغل ویلی میں درس نظامی اور حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء و طالبات کی دستاربندی اور دوپٹہ پوشی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مہتمم مدرسہ پیر عطااللہ نقشبندی اور ملک عبدالحمید کی زیر نگرانی  تقریب سے خطاب کرتے شیخ الحدیث مولانا حبیب اللہ نقشبندی نے کہا  علم دین آخرت میں کامیابی کا پہلا زینہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ جس شخص کو اپنا قرب عطا فرمانا چاہتا ہے ، اسے دین کی سمجھ اور علم کی دولت سے نوازتا ہے ۔ مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ علماکرام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سائنس، میڈیکل اور دیگر عصری علوم کی تعلیم کے مخالف نہیں، تاہم تعلیمی اداروں میں بے حیائی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے فروغ پر تحفظات ہیں۔مدرسہ اشاعت الاسلام کے 10 فارغ التحصیل طلباء کی دستاربندی کی گئی، جبکہ مدرسہ امینہ بنات کی درس نظامی مکمل کرنے والی 3 اور حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والی 10 طالبات کی دوپٹہ پوشی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...