ایڈوانس ویٹرنری ہسپتال میں آپریشن تھیٹر،ایکسرے روم کا افتتاح
2 کروڑ50 لاکھ روپے سے تیار جدید سہولیات مویشی پال حضرات کیلئے اہم ہے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے بیت المال و سماجی بہبود پنجاب رانا احمد شہریارنے ایڈوانس ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں جدید آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی خصوصی کاوشوں سے 2 کروڑ50 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم یہ جدید سہولیات مویشی پال حضرات کو معیاری ویٹرنری خدمات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments