سموگ ،حادثات کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ پولیس کو سخت احکامات

سموگ ،حادثات کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ پولیس کو سخت احکامات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن محمد طارق ملک نے ڈی آئی جی پٹرولنگ فیصل راجہ کے ساتھ آن لائن میٹنگ کے بعد ریجن بھر کے افسران و اہلکاروں کو شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام، جرائم پر قابو پانے اور پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کر دئیے ۔

ایس پی پٹرولنگ نے فوگ اور سموگ کے موسم میں گنے کے ٹرالروں سمیت تمام سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز کی تنصیب اور فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، تاکہ کم حدِ نگاہ کے باعث ہونے والے حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...