گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں یوم اقبال کی پروقار تقریب
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کمالیہ میں 9 نومبر یوم اقبال کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ تقریب میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر شکور عالم نے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبالؒ کی فکر، فلسفہ خودی، خود اعتمادی اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو اقبالؒ کے افکار پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل علم، محنت اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments