ترقیاتی پروگرام کے تحت ٹوبہ کی گلیوں کی تزئین و آرائش

ترقیاتی پروگرام کے تحت ٹوبہ کی گلیوں کی تزئین و آرائش

ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ،سعید احمد کی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد نے منصوبوں، مجوزہ سکیموں اور آئندہ ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کے مختلف محلوں کی گلیوں کی تزئین و آرائش، ٹف ٹائلز کی تنصیب، سٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور شجرکاری کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہری محلوں کی گلیوں کو ٹف ٹائلز سے مزین کیا جائے گا، جبکہ پودے لگا کر انہیں خوبصورت اور سرسبز بنایا جائے گا۔ گلیوں اور محلوں میں بہتر روشنی کے لیے سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گلیوں کی تعمیر و تزئین کے کام کا آغاز ان علاقوں سے کیا جائے جہاں سیوریج، گیس اور پانی کی پائپ لائنوں کی تنصیب پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے ، تاکہ بعد ازاں ترقیاتی کاموں کے باعث گلیوں کو دوبارہ کھودنے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...