سیوریج لائن کی تنصیب کے بعد اکال والا روڈ تاحال تعمیر نہ ہو سکی

سیوریج لائن کی تنصیب کے بعد اکال والا روڈ تاحال تعمیر نہ ہو سکی

اہم راستے پر جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ شہریوں کے لیے مستقل اذیت بن چکے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اکال والا روڈ سے مرکزی قبرستان گؤشالہ جانے والی اہم سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن گئی ہے ۔ سیوریج لائن کی تنصیب کے لیے اکھاڑی جانے والی سڑک تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی، جس کے باعث محلہ اقبال نگر سے ڈی پی ایس سکول کے ساتھ گزرنے والے اس اہم راستے پر جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ شہریوں کے لیے مستقل اذیت بن چکے ہیں۔ اس راستے سے روزانہ بڑی تعداد میں طلباء و طالبات سکول آتے جاتے ہیں، جبکہ دیگر شہری بھی اپنی روزمرہ ضروریات کے سلسلے میں اسی سڑک کو استعمال کرتے ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث طلباء و طالبات کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے ، جبکہ موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور دیگر ٹرانسپورٹ کے لیے بھی حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔تشویشناک امر یہ ہے کہ یہی راستہ مرکزی قبرستان گؤشالہ جانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اور شہری اپنے پیاروں کے جنازے اسی سڑک سے لے کر قبرستان پہنچتے ہیں۔ سڑک کی بدترین حالت کے باعث جنازوں کے ہمراہ جانے والے لواحقین اور دیگر شہریوں کو بھی شدید پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے  ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اکال والا روڈ سے مرکزی قبرستان گؤشالہ جانے والی اس اہم سڑک کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...