سود بے برکتی اور ناانصافی کو جنم دیتا : مفتی امجد علی ثانی

سود بے برکتی اور ناانصافی کو جنم دیتا : مفتی امجد علی ثانی

جامع مسجد گلزار مدینہ، ریلوے سٹیشن والی میں منعقدہ محفل سے خطاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مذہبی سکالر پروفیسر علامہ مفتی امجد علی ثانی نے کہا ہے کہ سود ایک سنگین معاشرتی اور معاشی ناسور ہے ، جس کے باعث معاشرے میں بے برکتی، استحصال، ناانصافی اور معاشی ناہمواری جنم لیتی ہے ۔ اسلام نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام قرار دے کر انسانیت کو منصفانہ معاشی نظام عطا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سودی لین دین سے مکمل اجتناب اور حلال رزق کے حصول کو اپنی زندگی کا شعار بنانا ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن دارالعلوم مہریہ رضویہ کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ، ریلوے سٹیشن والی میں ماہانہ درس قرآن و حدیث کے موقع پر ‘‘سود کی تباہ کاریاں’’ کے موضوع پر منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر ڈاکٹر محمد رفیق انور چشتی نے بھی خصوصی خطاب کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں دینی و اخلاقی تربیت، اصلاح معاشرہ اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت اجاگر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...