ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، صفائی اور طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا  دورہ، صفائی اور طبی سہولیات کا جائزہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں کی موجودگی اور علاج کے معیار کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کا خود مشاہدہ کیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر عمیر، منیجر ستھرا پنجاب اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...