رکشے کا ایکسل ٹوٹنے سے حادثہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
گوجرہ (نمائندہ دنیا)چک نمبر 368 ج ب کا رہائشی محمد اکرم موٹر سائیکل رکشے پر سواریاں بٹھا کر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ چک نمبر 367 ج ب، جلیانوالہ کے قریب رکشے کا ایکسل ٹوٹ گیا اور وہ سڑک کنارے الٹ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں نسرین بی بی، تمل بی بی اور محمد اکرم شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments