چاہ پنجے والا میں خستہ حال درخت حادثے کا خطرہ بن گیا
کمالیہ (نمائندہ دنیا) چاہ پنجے والا میں سڑک کنارے کھڑا خستہ حال درخت علاقہ مکینوں کے لیے مسلسل پریشانی اور خوف کا باعث بن گیا۔
درخت مختلف مقامات سے کمزور ہو چکا ہے جبکہ اس کی شاخیں قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکرا رہی ہیں، جس کے باعث شارٹ سرکٹ، بجلی کے حادثے یا کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق درخت کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور تیز ہوا، آندھی یا طوفان کے دوران اس کے اچانک گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں سے درخت کی شاخوں کا مسلسل ٹکراؤ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ درخت کا فوری معائنہ کروا کر اسے محفوظ طریقے سے کٹوایا جائے اور بجلی کی تاروں کو بھی محفوظ بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments