فون کالز پر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج

فون کالز پر قتل کی دھمکیاں  دینے کے الزام میں مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فون کالز پر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلفام نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عبدالحمید نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے فون کالز کرکے قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہراساں و پریشان کیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...