زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملز م پر مقدمہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزم مقدمے کی لپیٹ میں آگئے۔
تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں عارف نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کے ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی اراضی پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور اس دوران انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments