اینٹوں کی خریداری کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
طے شدہ اینٹوں کی کوالٹی فراہم کرنے کی بجائے غیر معیاری اینٹیں دی گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اینٹوں کی خریداری کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں عبدالستار نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اینٹوں کی قیمت قیمت میں کے دو لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد مالیت کی رقم وصول کی اور طے شدہ اینٹوں کی کوالٹی فراہم کرنے کی بجائے غیر معیاری اینٹیں فراہم کرتے ہوئے اسے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments