فیسکو کی ٹرانسفارمر والی ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب

فیسکو کی ٹرانسفارمر والی  ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب

سمندری(نمائندہ دنیا)اندرون شہر مختلف مقامات پر گلیوں اور چوراہوں میں فیسکو کی ٹرالیوں پر رکھے بجلی کے ٹرانسفارمر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

 مختلف کمرشل اور رہائشی علاقوں سمیت عوامی گزرگاہوں پر کھڑی ٹرانسفارمر والی ٹرالیوں کے باعث آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ، جبکہ شہریوں، موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر بجلی کی سپلائی کے لیے ٹرالیوں پر رکھے گئے ٹرانسفارمر کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے فیسکو کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسروںسے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر مختلف مقامات پر کھڑی ٹرالیوں پر موجود ٹرانسفارمر بجلی کے کھمبوں پر نصب کرکے انہیں فوری طور پر وہاں سے ہٹایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...