کارکن (ن) لیگ کا قیمتی سرمایہ ہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: چوہدری اسلم

کارکن (ن) لیگ کا قیمتی سرمایہ ہیں  نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: چوہدری اسلم

سمندری (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ، آنکھیں اور بازو ہیں۔

کارکنوں کی عزت و تکریم، ان کی خدمت اور درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ساتھ دینے والے کارکنوں کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کرنے والی شخصیات ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ ہم ان کے اعتماد اور محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہر مشکل اور آسان وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...