ریسٹورنٹ مالکان کو ریلیف فراہم کرینگے :گوجرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )صدر چیمبر آف کامرس رانا صدیق نے کہا کہ گوجرانوالہ صنعتی شہر ہونے کیساتھ دنیاء بھر میں اپنے کھانوں سے بھی پہچانا جا تا ہے ۔۔۔
یہاں کی صنعت جتنی مشہور ہے اتنے ہی لوگ گوجرانوالہ کے کھانوں کو پسند کرتے ہیں آج کے دور میں معیاری فاسٹ فوڈ کا کام بہت وسیع ہو گیا ہے چیمبر صنعتکاروں او رتاجروں کیساتھ ریسٹورنٹ مالکان کو بھی ہر لحاظ سے ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کریگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز مارکیٹ میں برگر کی برانچ کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر رہنماء چیمبر نیئر جمیل بھٹی ، ہمایوں بابر لون ، رانا وقاص ، لالہ عمران امین ، سجاد انور جوئیہ ، برانڈ اونر سلمان بٹ ، ارسلان بٹ، برانچ اونر طلحہ قمر ، حمزہ قمر ، عثمان مغل ، اسرا ر کمبوہ،رانا عابد و دیگر بھی موجود تھے ، مہمانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل دیسی کھانوں کی نسبت فاسٹ فوڈ کو زیادہ ترجیح دیتی ہے ، گوجرانوالہ میں اس ریسٹو رنٹ کے معیاری فوڈ سے شہری بھر پور لطف اندوز ہونگے ۔