سیالکوٹ کینٹ کے علاقہ میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی ،طارق کالونی میں متعدد پتنگیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں اور کینٹ پولیس پتنگ بازی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے ،شہریوں کا کہنا ہے۔
کہ اگر پتنگوں کی ڈور سے کسی شہری کو جانی نقصان پہنچتا ہے تو کیا کینٹ پولیس پر مقدمہ درج ہو گا ، انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر کنٹرول نہ کرنے پر تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او کیخلاف کارروا ئی کی جائے ۔