کامونکے :مین بازار کی تزئین وآرائش میں رکاوٹ 18دکانیں مسمار کرنے کا فیصلہ
کامونکے (نامہ نگار )مین بازار کی تزئین وآرائش میں رکاوٹ بننے والی18دکانیں مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مارکیٹ کمیٹی کی پرانی 18دکانیں نقشے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ انتظامیہ نے دکانیں خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دئیے ۔
انجمن تاجران نے اسسٹنٹ کمشنر زرغونہ خالد سے ملاقات کی اور مشترکہ معائنہ کیا گیا۔ متاثرہ دکانداروں کے مطابق اے سی نے یقین دہانی کر ائی کہ دکانیں گرانے کے بعد40فٹ پیمائش پوری کی جائے گی اور عقب میں غلہ منڈی سے جگہ لے کر نئی دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔