نوشہرہ ورکاں: 16 ایکڑ سے زائد رقبہ واگزار ، مالکان کے حوالے

نوشہرہ ورکاں: 16 ایکڑ سے زائد  رقبہ واگزار ، مالکان کے حوالے

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے ونڈالہ ورکاں میں کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے سولہ ایکڑ اراضی قابضین سے واگزار کروا کر مالکان کے حوالے کر دی۔

دو روز قبل حلقہ پٹواری شہباز احمد قابضین سے مبینہ ملی بھگت کرکے اراضی کے ریکارڈ سمیت غائب ہو گیا تھا جس پر اسے معطل کر دیا گیا ،گزشتہ روز انتظامیہ نے دوبارہ کارروائی کی ۔ علاوہ ازیں موضع مجو چک میں اڑھائی ایکڑ اراضی قابضین سے واگزار کروا کر قانونی مالکان کے حوالے کر دی گئی،اس دوران قابضین کی فائرنگ سے متاثرہ فریق کا طیب نامی شخص زخمی ہو گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں