سابق صدر گجرات چیمبر حاجی محمد الیاس کی 82ویں سالگرہ منائی گئی

 سابق صدر گجرات چیمبر حاجی محمد  الیاس کی 82ویں سالگرہ منائی گئی

گجرات (نامہ نگار )چیئرمین و چیف ایگزیکٹوآفیسر جی ایف سی فین و سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس حاجی محمد الیاس کی 82ویں سالگرہ منائی گئی۔

حاجی محمد الیاس نے اپنے بھائی میاں اعجاز اور ڈائریکٹر خرم الیاس ، نبیل الیاس، مبین الیاس، ناظم اعجاز، عدیل اعجاز، عقیل اعجاز کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔ حاجی الیاس کو پاکستان کی الیکٹرک فین ایکسپورٹ انڈسٹری کا بانی اور اس شعبے کو عالمی سطح پر متعارف کروانے والی مرکزی شخصیت قرار دیا جاتا ہے ،10 دسمبر 1943 کو پیدا ہونے والے حاجی الیاس نے UET لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی اور فین مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں اعلیٰ معیار اور جدت کا سفر شروع کیا جو ابھی تک جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں