قیام امن انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری :ڈی سی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام کا مثبت اور تعمیری کردار معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں انتہائی اہم ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تمام مکاتبِ فکر کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ علمائے کرام نے مسلکی ہم آہنگی، باہمی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مذہبی قیادت معاشرے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔ وفد نے قیامِ امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی استحکام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں بابر رضوان باجوہ، مولانا جواد محمود قاسمی، مولانا شاہ نواز فاروقی، مولانا پیر محمد ریاض چشتی، مولانا حافظ امجد محمود معاویہ، مولانا عمار نفیس، مولانا عبیداللہ حیدری، مولانا زاہداللہ، حافظ عبدالجبار، مولانا پیر احسان اللہ قاسمی، مولانا ادریس قاسمی، مولانا معظم نقشبندی، حافظ فضل الرحمن، مولانا عبدالغفار اعوان ودیگر شریک تھے ۔