وزیرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کا سلاٹر ہائوس پر چھاپہ ، مضر صحت گوشت تلف
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا رات گئے خفیہ اطلاع پر سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر صحت بخش اور غیر معیاری گوشت ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے رات گئے خفیہ اطلاع پر ذبح خانہ پر چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت کو قبضہ میں لے لیا اور اسے ڈاکٹر سے چیک کر ایا گیا تو گوشت مضر صحت تھا جس کو تلف کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسانی صحت کے ساتھ کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے ۔