حافظ آباد:آوارہ کتے کے کاٹنے سے زمیندار جاں بحق
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )نواحی گاؤں دوہٹہ عظمت میں مقامی زمیندار آوارہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ رائے عاشق حسین گھر سے باہر گلی میں نکلا تو وہاں آوارہ کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ ب
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )نواحی گاؤں دوہٹہ عظمت میں مقامی زمیندار آوارہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ رائے عاشق حسین گھر سے باہر گلی میں نکلا تو وہاں آوارہ کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ز خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد شہر اور تمام مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے اورآوارہ کتے درجنوں افراد کو کاٹ کر زخمی کرچکے ہیں۔