نوشہرہ ورکاں:منگل بازار میں چوری کی وار داتیں ، جیب تراش خاتون پکڑ ی گئی

نوشہرہ ورکاں:منگل بازار میں چوری کی  وار داتیں ، جیب تراش خاتون پکڑ ی گئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )منگل بازار سے متعدد خواتین کے پرس اور موبائل فون چوری ہوگئے ، شہریوں نے موقع سے خاتون جیب تراش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

     شہر کے مصروف ترین منگل بازار میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے بالخصوص خواتین کے پرس اور موبائل فون چوری ہونے کے واقعات معمول بن چکے ہیں گزشتہ روز عابد آباد کی رہائشی اور دیگر خواتین کے تقریباً 60 ہزار روپے اور دو موبائل فون چوری ہو گئے شہریوں نے ایک خاتون جیب تراش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں