ویزا فراڈ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار

ویزا فراڈ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ کی بڑی کارروائیاں ،مائیگرنٹ سمگلنگ ، غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں عبدالسبحان ملک، ادریس علی ، محمد ریاض اور فرحانہ شامل ہیں ،ملزموں کو گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزموں نے شہریوں کو ناروے ، آسٹریلیا ، سپین اور پرتگال بھجوانے کے نام پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ روپے بٹورے ۔ملزم عبدالسبحان ملک نے شہری کو غیر قانونی طور پر ناروے بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے ۔ملزم عبدالسبحان نے شہری کو ناروے بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے بٹورے ۔گرفتار ملزم ادریس علی نے شہری کو قطر بھجوانے کا جھانسہ دیکر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیا لئے ۔گرفتار ملزم محمد ریاض نے شہری کو پرتگال بھجوانے کے عوض 26 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے ۔گرفتار خاتون ملزمہ فرحانہ نے شہریوں کو مختلف ممالک آسٹریلیا اور سپین بھجوانے کے نام پر 65 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں