وزیرآباد میں کرسمس سستا بازار قائم
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے تحت وزیرآباد میں کرسمس سستا بازار قائم کر دیا گیا ۔
مسیحی برادری کیلئے کرسمس کے ایام میں سستی اور معیاری اشیا ہمہ وقت دستیاب ہونگی ۔ انچارج سہولت بازار وزیر آباد عبداللہ تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عام آدمی کے روز مرہ اخراجات کو کم سے کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔