معروف ہاکی کو چ وکھلاڑی استاد عبدالحمید انتقال کرگئے

معروف ہاکی کو چ وکھلاڑی  استاد عبدالحمید انتقال کرگئے

حافظ آباد(نامہ نگا)حافظ آباد میں نصف صدی تک ہاکی کے میدان میں عظیم خدمات انجام دینے والے معروف کو چ وکھلاڑی استاد عبدالحمید گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔

 مرحوم کی نمازجنازہ بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں اداکی گئی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ و۔ مرحوم کے قل شریف کا ختم آج صبح نو بجے جامع مسجد پاک نعمانیہ مین بازار حافظ آباد میں ہوگا۔وہ ایدھی حافظ آباد کے کارکن عبدالجبار رضا کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں