قوم تحریک انصاف کی جدوجہد کا حصہ بنے :زبیر اللہ گورائیہ

 قوم تحریک انصاف کی جدوجہد  کا حصہ بنے :زبیر اللہ گورائیہ

ستراہ (نامہ نگار )تحریک انصاف کے نوجوان رہنما زبیر اللہ گورائیہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی کا مربوط ایجنڈا رکھتی ہے۔

 پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قوم تحریک انصاف کی جاری جدوجہد کا حصہ بنے اور استحصالی ٹولے کے اقتدار سے نکالنے کیلئے ہمارا بھرپور ساتھ دے ہم جبر و تشدد کے حکومتی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں نااہل و کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کر کے دم لیں گے ، موجودہ حکومت آئین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے ، جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اس کا خاتمہ قریب ہے ملک میں جلد حقیقی جمہوریت کا سورج طلوع ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں