سپیشل افراد کے اعزاز میں کرسمس کی تقریب

 سپیشل افراد کے اعزاز  میں کرسمس کی تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سوشل ورکر و صحافی جاوید گل ،ولیم چارلس گل اور قمر گل نے کہا ہے کہ کرسمس کی خوشیوں میں سپیشل افراد کو شامل کرنا ہی اس تہوار کی سب سے بڑی اور حقیقی خوشی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل افراد کے اعزاز میں خصوصی کرسمس تقریب کے موقع پر کیا تقریب کا اہتمام عطیہ مہران کی خصوصی کاوشوں سے جیکبز لیڈر منسٹری کے زیر اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر ٹیبلوز اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ۔سپیشل افراد میں خصوصی تحائف اور کیش گفٹس تقسیم کیے گئے ۔شرکا نے سپیشل افراد کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا اور ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں