تحصیل کھاریاں میں 4اتائیوں کے کلینک سیل
گجرات (نامہ نگار )تحصیل کھاریاں میں محکمہ صحت کی جانب سے یدایت اﷲ میڈیکل سٹور اور عدنان ہومیوپیتھک کلینک میں اتائیوں کی موجودگی اور غیر قانونی طور پر ایلوپیتھک پریکٹس کے شواہد ملنے پر دونوں کلینکس کو سیل کردیاگیا۔
دیگر میڈیکل سٹورز عون، موسیٰ، مون میں معمولی خلاف ورزیاں پائی گئیں جن پر وارننگ اور چالان جاری کیے گئے ۔ یو سی کوٹلہ قاسم اور یو سی حاجی محمد میں بھی شاہد ہومیوپیتھک کلینک اور حمزہ ہومیو کلینک کو بھی سرنجیں، انجیکشنز، سٹیرائیڈز اور ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر سیل کر کے چاروں کیسز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوا دیئے گئے ۔